The Waterfront Market

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

واٹر فرنٹ مارکیٹ دوبئی کے معروف شاپنگ کے مقامات میں سے ایک نئی فوڈ مارکیٹ ہے. واٹر فرنٹ مارکیٹ شہر کے وسط میں واقع ہے، روایتی اماراتی بازار اور شہر کی کثیر ثقافتی روح کو جدید مقاصد کی تعمیر کی شکل میں پیش کرتی ہے. واٹر فرنٹ مارکیٹ پرانی ڈیرہ مچھلی مارکیٹ کا حیرت انگیز ورثہ اور غیر معمولی حیثیت کا امتزاج ہے، جس میں نئے دریا پر واقع جدید ریاستی فن تعمیر کے ساتھ ساتھ دبئی کی مچھلی کی تجارت اور مقامی مارکیٹوں کی تازگی کی حفاظت کی جاتی ہے. ڈیرہ مچھلی مارکیٹ ١٩٥٨سے متحدہ عرب امارات میں گاہکوں کو تازہ سمندری غزا فراہم کر رہی ہے اور یہ ۱۲۰,۰۰۰ مربع میٹررقبے پر محیط ہے. نئی واٹر فرنٹ مارکیٹ میں کچھ اہم معروف فوڈ اور مشروبات کے آؤٹلیٹس، پرچون کی دکانیں، ایک کثیر المقاصد ہال اور ایک لولو ہائپر مارکیٹ موجود ہیں. یہ مچھلی، گوشت، پولٹری، پھل، سبزیوں، خشک میوہ جات اور کھجور جیسے تازہ فوڈ کے لئے ملک کی معروف مارکیٹوں میں سے ایک ہے. یہاں خریداری کا تجربہ بڑھانے کے واسطے ایک مچھلی کی نیلامی کے ایریا کے ساتھ ساتھ زیر زمین ۷۷۰ خالی پارکنگ اور۴۷۰ بیرونی پارکنگ کی خالی جگہیں میسر ہیں. واٹر فرنٹ مارکیٹ ۸۰۰،۰۰۰ سے زیادہ سیاحوں اور خریداروں کوماہانہ خدمات فراہم کررھی ہے. نہ صرف واٹر فرنٹ مارکیٹ ایک مستحکم شاپنگ کی جگہ ہے بلکہ ثقافتی سرگرمی کے لئے ایک مرکز بھی ہے – یہاں صارفین کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ دلچسپی کا سامان میسر ہوتا ہے.

Exit mobile version